• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان لندن روانہ

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان جمعہ کو دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی پروازکے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔ادھراپنے بیان میں بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے دوست تھے‘اب میرے لیڈر ہیں‘ تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد ہے۔
اہم خبریں سے مزید