• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے لاکھوں ڈالر انعامی رقم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ ڈالر حاصل کرے گی جبکہ رنرز اپ 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی ۔ آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں ساتویں پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی ۔ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقا کو ساڑھے 4 لاکھ، چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ کو ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالرز ہوں گے۔ چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید