• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹکٹ کٹاؤ لین بناؤ…‘‘ ابرار الحق پی ٹی آئی کو داغ مفارقت دیتے ہوئے آبدیدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ مقبول نغمے ’’کنے کنے جانا بلو دے گھار‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ابرار الحق نے دسمبر 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں اکثر نظر آتے تھے جہاں وہ پارٹی ترانے گاتے تھے۔2012 میں انہیں پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کا صدر مقرر کیا گیا۔ 2013 میں وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر مقرر کئے گئے تھے۔ ابرار الحق 2013 اور2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احسن اقبال سے دو مرتبہ شکست کھانے کے بعد 2019 کو انہیں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید