• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سیکٹر11G عید گاہ گراؤنڈ ایوب گوٹھ گودھرا مسلم سوسائٹی کے قریب شہریوں سےلوٹ مارکرنے والے2ڈاکوعوام کے ہتھے چڑھ گیا تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ا ورایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک ہو نے والے ڈاکو کی لاش اورشدید زخمی ڈاکو کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق ہلاک وشدید زخمی ہونے والے ڈاکو کی فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر38،24سال ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید