• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس آپریٹر کے کنٹریکٹ کی تجدید، اورنج لائن میں ڈسکاؤنٹ کارڈ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے موجودہ آپریٹر کا کنٹریکٹ آئندہ ماہ ختم ہورہا ہے۔جس کی دوبارہ تجدید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےذرائع کے مطابق کسٹمر کے لئے سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اورنج لائن میں ڈسکاؤنٹ کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔سمارٹ کارڈ کے ذریعےڈسکاؤنٹ کی سہولت سٹوڈنٹس،ورکنگ خواتین،سینئر سٹیزن اور معذور افراد کیلئے ہوگی۔ادھر نو مئی کے ہنگاموں میں نذر آتش کیا جانے والا سکستھ روڈ اسٹیشن تاحال بحال نہیں ہوسکا اور اسٹیشن بند ہے۔
اسلام آباد سے مزید