• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل پولیس کے 25افسران اور جوان قومی میڈلز کیلئے نامزد

اسلام آباد (ایوب ناصر/خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بہترین فرائض منصبی سرانجام دینے والے 25افسران اور جوانوں کو تمغہ شجاعت سمیت قائداعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل کیلئے نامزد کر دیا۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں حالیہ امن وامان کی صورتحال کے دوران کیپٹل پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔ تمغوں کیلئے نامزدگی کا مقصد جوانوں کا مورال بلند کرناہے۔ 
اسلام آباد سے مزید