• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری پر چھاپہ، گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر کینٹ پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 8 میں گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم فیض الملک اور ملزم عاصم پولیس کے پہنچنے سے پہلے موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے گھر سے 750 کلو چھالیہ، 30 کلو تمباکو، ڈیجیٹل ویٹ مشینز اور گٹکا ماوا بنانے والی مشینز و دیگر سامان برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید