• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہر شہری آئین کی پابندی کرے، وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ میں واقع جناح آڈیٹوریم میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو کے عدالتی قتل پر انصاف کیا جائے۔کچھ دنوں پہلے سپریم کورٹ نے 63-Aکی تشریح کی تھی کوئی بھی جج اس کو تسلیم نہیں کرے گا۔ ہم چاہتے ہیں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو۔ہر شہری کو آئین کی پابندی کرنی چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں وکیل تو نہیں ہوں لیکن وکیل کا بیٹا ہوں۔آپ نے جو مجھے اعزازی ممبر شپ دی ہے دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے قانون میں اس کی گنجائش بھی ہے یا نہیں۔میں آپ کی کابینہ کو الگ بلاؤں گا اور آپ کی گزارشات پر عمل کرونگا۔میں انجینئرنگ کا طالبعلم ہوں۔ ہم چاہتے ہیں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو۔ہر شہری کو آئین کی پابندی کرنی چاہئے۔وزیر اعلیٰ کے خطاب کے دوران متعدد وکلا نے باآواز بلند کہا کہ پلاٹوں کا اعلان کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید