• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوقع بارشیں،آج سے تمام متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں آج سے متوقع بارشوں کے پیش نظر مکمل طور پر الرٹ رہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس سنٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بلدیاتی ادارے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تمام ضروری انتظامات فی الفور مکمل کریں۔ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی نکالنے کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹوں کو چالو حالت میں رکھا جائے۔ خراب ڈی واٹرنگ سیٹوں کی فوری طور پر مرمت کروائی جائے ۔ مون سون کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرکے محکمہ بلدیات کو رپورٹ ارسال کی جائے۔