• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک وملت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل تعریف، جماعت اسلامی خواتین

لاہور (نیوزرپورٹر)کراچی میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مختلف طبقات اور شعبہ جات کی بااثر خواتین کے ساتھ عید ملن کااہتمام کیا گیا ۔سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت کی ترقی واستحکام کے لئے مختلف محاذوں پر خواتین کا کردار قابل تعریف ہے-اسی وجہ سے آج خواتین ملک کے موجودہ معاشی و سیاسی حالات پر فکر مند ہیں ۔ اور ملک کے معاشی حالات کی اصلاح اور سیاسی افراتفری کے خاتمے کی تہہ دل سے خواہاں ہیں- ملک کو اس دگرگوں صورتحال سے نکالنے اور سیاسی استحکام کے لئے جماعت اسلامی کی دیانتدار نڈر اور دلیر قیادت کا ساتھ دیں-دردانہ صدیقی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، امن ۔عدل ۔خوشحالی ہم سب کا خواب ہے ۔ قیام پاکستان کے بعد سے ہی وطن عزیز مخلص قیادت سے محروم یے، ملک کے حالات سنوارنے کے لئے آج پھر 1947 جیسی مخلص قیادت اور بے لوث عوامی جذنے کی ضرورت ہے ملک کے دردمند طبقے کو نظام کی اصلاح کے لئے سچے ،دیانتدار اور درد دل رکھنے والوں کا ساتھ دینا ہو گا ۔
لاہور سے مزید