• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکیج سے آتشزدگی، 4 کمسن بھائی، بہن جاں بحق، ماں شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں گھرمیں آتش زدگی سے چارکم سن بچے جھلس کرجاں بحق اوران کی ماں شدیدزخمی ہو گئی۔ایس ایچ اوتھانہ صادق آباد راجہ گل تاج نے بتایاکہ شمس آبادکی بیک سائیڈپرشاہدکے گھرمیں صبح کے وقت گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ سے آگ لگ گئی جس سے چاربچے اوران کی والدہ بری طرح جھلس گئے ،ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میںایک بچے نے دودھ گرم کرنے کے لئے گیس والاچولہا آن کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے چولہانہ جلا اوروہ سوئچ آف کئے بغیر سو گیا۔ بعدازاں اس کی ماں نے جب چولہا جلانے کے لئے دیاسلائی سلگائی توزورداردھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس 35سالہ نورین زوجہ شاہد ،12سالہ علشبہ دخترشاہد،8سالہ شازیب ولدشاہد 5سالہ فاطمہ دخترشاہد اور2سالہ محمدولدشاہد بری طرح جل گئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق محمد،علشبہ اورشازیب کے جسم 100فی صدجل گئے اوروہ تینوں دم توڑگئے جب کہ کم سن فاطمہ جس کاجسم 70فی صدجھلس گیاتھا جو بعدزاں ہسپتال میں دم توڑگئی ،پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت ہسپتال میں انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔آتش زدگی میں اس کاجسم 70فی صد جل گیاہے برن یونٹ میں اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیاہے ،آتش زدگی سے گھرمیں موجودبیشترسامان جل کرراکھ ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید