راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آئیسکو سٹی سٹاف کی کمی اور تاروں کی ناقص تنصیب سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ فیوز لگانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں جبکہ اکثر رات کو جانیوالی بجلی گھنٹوں بعد آتی ہے اور شکایات فون بھی نیچے رکھ دیئے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز ویسٹریج سب ڈویژن میں رات گیارہ بجے جانیوالی بجلی 5بجے بحال ہوئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے متعلقہ ایس ڈی او کے فون نمبرز بلوں پر درج ہوتے تھے مگر اب رات کو ایکسین کا نمبر بھی نہیں ملتا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سٹاف کی کمی ہے۔ صارفین نے آئیسکو چیف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔