• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت 6 افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت 6افرادکواغواءکرلیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کو اعجاز بشیر نے بتایا کہ اس کی18 سالہ بیٹی(الف) کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ ویسٹریج کو محمد لقمان خان نے بتایا کہ اس کا بیٹا محمد سیف آفریدی عمر 17 سال 22 مئی کو گھر سے دوستوں کے پاس گیا وہاں سے اس نے ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا اور بعد میں اپنے ایک دوست کے گھر ویلی روڑ پہنچا ،وہاں سے وہ اپنے گھر کے لئے نکلا لیکن تاحال اس کاکچھ پتہ نہ چلا۔ تھانہ صدرواہ کو امجد علی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ش) عمر 14 سال کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ صدرواہ کو نگہت نے بتایاکہ اس کاخاوند عامر خان عمر 34 سال جو سول انجینئرہے روزگار نہ ملنے کی وجہ سے گاڑی چلا کر روزی کما رہا تھا 21مئی شام وہ اپنے گھر کے باہر اپنی گاڑی کو صاف کر رہا تھا کہ اچانک چار گاڑیاں جن میں ایک پولیس والی گاڑی بھی شامل تھی میں کچھ لوگ سیاہ رنگ کی وردیوں میں اور کچھ سادہ کپڑوں میں تھے گھر کے سامنے آئے ۔دو بندے میرے خاوند کو گھر کے اندر لائے اور گھر سے اس کا موبائل فون اٹھایا، اس کے بعد وہ لوگ میرے خاوند کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر موٹر وے کی جانب چلے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو عمران شہزاد نے بتایاکہ میری ہمشیرہ اور اس کی بیٹیاں اڈیالہ روڈ پر چونگی نمبر 20 پر رہائش پذیر ہیں ۔میری بھانجی (س) بی بی عمر 15 سال دن کو گھر میں اکیلی تھی جب 4 بجے اس کی والدہ واپس آئی تو بیٹی گھر پر موجود نہ تھی مجھے شبہ ہے میری بھانجی کو شکیل احمد اغوا کر کے لے گیا ۔تھانہ آبپارہ کوفہیم اللہ خان نے بتایاکہ اس کا27 سالہ بھائی طاہراللہ خان جامعہ حفصہ سے موٹرسائیکل پرنکلا اس کے بعدسے اس کاکچھ پتہ نہ چلا۔تھانہ کھنہ کولبنیٰ کنول نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ع)عمر16سال جو دوسال پہلے جل گئی تھی اورذہنی طورپرکچھ معذورہے 21مئی کوتندورسے روٹی لینے گئی لیکن واپس نہ آئی ۔
اسلام آباد سے مزید