• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم شہدا؍ اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض ہے، کمیونٹی رہنما، ویانا میں یوم تکبیر پر تقریب

ویانا (اکرم باجوہ) وطن کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدأ اور غازی ہمیشہ زندہ تابندہ رہتے ہیں ۔مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی زیر سرپرستی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا 10ڈسٹرکٹ میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر کی سلور جوبلی کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں قوم کے شہدائے اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور یوم تکبیر کا کیک صدر چوہدری علی شرافت نے مسلم لیگ ن آسٹریا کے کارکنوں کے ساتھ مل کر یومِ تکبیر کے 25سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کا کیک کاٹا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین عامر سہیل،پروفیسر ملک شوکت اعوان، معروف کشمیری اور مسلم لیگی رہنما راجہ عنصر عظیم ،چوہدری محمد نواز وڑائچ،مسیحی کمیونٹی کے رہنما کلیم رفیق مسیح،ملک خرم،عمر خطاب خان،بوبی ودیگر مسلم لیگی کارکنوں اور کمیونٹی افیرز قونصلر شہزاد سلیم نے بھی خصوصی طور پر یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کی پروفیسر ملک شوکت اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی 1998میں میاں نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کااعلان کیا ۔انہوں نے تکریم شہداء پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور 9مئی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ان کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض ہے شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔آج پوری قوم ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔تقریب میں میں یوم تکبیر سلور جوبلی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی طرف سے حاضرین شرکاء کا شاندار ڈنر سے تواضع کی گئی۔تقریب کے آخر میں میزبان تقریب چوہدری علی شرافت نے کمیونٹی افیرز قونصلر شہزاد سلیم اور مسلم لیگی کارکنوں اور کمیونٹی کے دوسرے لوگوں کا یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور مسلم لیگ ن کے دورے اقتدار میں پاکستان کی ترقی ہوئی اور انہوں نے پورے پاکستانب موٹر وے کا جال بچھا دیا اور پاکستان کو سی پیک بھی دیا۔

یورپ سے سے مزید