• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کرنے والے چیمپئن بھارتی ریسلرز گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز) نئی دہلی میں بھارت کی نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کی جانب احتجاج کے لیے جانے والے ریسلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اولمپکس اور عالمی مقابلوں میں گولڈمیڈلز جیتنے والے وینیش پھوگٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پُونیا کو دھکے دیتے ہوئے اور گھسیٹ کر بسوں میں ڈال کر لی گئی۔ ان مناظر کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ۔ حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے برج بھوشن پر خواتین ریسلرز کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام ہے۔

اسپورٹس سے مزید