لاہور ( آن لائن ) فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہو گئی۔جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔