• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI دور کے حج انتظامات، ادویات و خوراک ٹھیکوں میں کرپشن، انکوائری کا حکم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے سابق دور میں حج انتظامات میں ادویات اور خوراک کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے .

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سا بق ڈائریکٹر ڈی جی حج جدہ ساجد اسدی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور کچھ شواہد ملے ہیں تاہم پہلے انکوائری ہوگی اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو کا رروائی ہوگی عوام کا نمائندہ ہوں انکے پیسوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے طلحہ محمود نے وزارت کے افسران کو بھی خبردار کیا ہے کہ فریضہ حج کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ، لاپرواہی اور کرپشن قابل قبول نہیں فریضہ حج کے بعد حج سے متعلق آڈٹ کروں گا، کوئی بھی آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایاگیا تو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

دریں اثناء وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ میں جاری معاونین حجاج کے اختتامی تربیتی سیشن کا دورہ کیا معاونین سے ملاقات اور خطاب بھی کیا .

اختتامی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حج کے دوران ڈیوٹی کرنیوالے معاونین کو خبردار کیا اور کہا کہ معاونین نے اگر حجاج کرام کی خدمت میں کوتاہی کی تو انکو ڈی پورٹ کردوں گا ان سے حج کے اخراجات بھی وصول کروں گا جو اچھا کام کرینگے انکوں تعریفی اسناد دوں گا.

 حج ڈائریکٹو ریٹ جدہ کے ذ رائع نے بتایا کہ حج مشن کی تمام تر خرید اری پروکیو رمنٹ کمیٹی کرتی ہے جو وفاقی کابینہ تشکیل دیتی ہے جس میں سعودی عرب میں پا کستانی سفیر کے دو نمائندے شامل ہوتے ہیں،ادویات کی خریداری پا کستان میں کی جاتی ہے اسکا حج مشن سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ، حج مشن صرف ٹرانسپورٹ ، خوراک یا رہائش کے انتظامات کرتا ہے، میں نے پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے ایک پورٹل بنایا ہے حجاج اپنی شکایات اور تجاویز سے متعلق ہمیں پورٹل پر آگاہ کر رہے ہیں میں وڈیوز، آڈیوز اور تمام صورتحال سے میں اس پورٹل کے ذریعے با خبر ہوں میرے تعلق والے والے بھی ہونگے تو احتساب ہوگا میں نے واضح مثال قائم کرنی ہے

 حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے حجاج کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے امید ہے آپ سب ہماری توقعات پر پورا اتریں گے،معاونین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بنکر جائینگے۔

ملک بھر سے سے مزید