• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مارٹن کوارٹر میں شہریوں نے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانا بنا ڈالا، منگھوپیر پولیس نے مبینہ مقابلے میں افغانی ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدو دمارٹن کوارٹرنزد بغدادی مسجد کے قریب اسلحے کے زور پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لوٹ مار کرنے والے ایک ڈکیت کو عوام نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانا بناڈالا،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور ڈکیت کو عوام کے چنگل سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ڈکیت کی شناخت 25 سالہ شہزاد ولد نیاز حسین کے نام سے ہوئی،جس کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہواسامان بھی برآمد ہوا۔منگھوپیر تھانے کی حدودمنگھو پیرمیر بخش بروہی گوٹھ میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک افغانی ڈکیت ملزم عبدالعزیز ولد درویزہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمدکرکے ملزم کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مارکررہا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید