• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے کے بعد مسروقہ گاڑی برآمد، کار چور زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سبزی منڈی پولیس نےپولیس مقابلے کے بعد مسروقہ گاڑی برآمدکر لی اور کار چور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے کارچوری کے خلاف خفیہ ناکہ بندی کی، جس نے خریداری کے لئے آئے شہری کی گاڑی چوری کی کوشش ناکام ہوگئی، روکنے پر کارچور کی فائرنگ سے گولی پولیس اہلکار کی جیکٹ پر لگی جو محفوظ رہا۔ جوابی فائرنگ سے طیبب نامی کارچور کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے کیری ڈبہ، آلات کارچوری، پرانی چابیاں، پسٹل بھی برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید