• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے غریب درجہ چہارم ملازمین کی کمر توڑ دی‘ قاسم جان

پشاور (جنگ نیوز )آل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری قاسم جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہمہنگائی نے غریب درجہ چہارم ملازمین کی کمر توڑ دی ہے،بجٹ میں غریب درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، وید الاؤنس تمام محکموں کی طرح ایجوکیشن کے درجہ چہارم ملازمین کو بھی سسٹم کے ذریعے دیا جائے۔اس سلسلے میں 30مئی بروز منگل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر ہشتنگری میں مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں بہت کم ہیں،مہنگائی کے باعث خود سوزی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کرنے سمیت دیگر درپیش مسائل حل کئے جائیں۔
پشاور سے مزید