• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے‘ ملک ندیم

پشاور (جنگ نیوز) مسلم لیگ ن ضلع پشاور کے زیراہتمام پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 25 سال مکمل ہونے پر یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب میں صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن ملک ندیم سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا، ملک ندیم نے کہا کہ 28 مئی 1998ءکو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ خطے میں طاقت کا توازن یقینی بنایا،پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کے بعد اب مسلم لیگ ن کی توجہ ملک کو معاشی قوت بنانے پر مرکوز ہے تاکہ عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
پشاور سے مزید