• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سید الطاف حسین گیلانی کی اہلیہ کی قل خوانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)علامہ پیر سید الطاف حسین گیلانی کی اہلیہ، سجادہ نشین پیر سید فیض الحسن گیلانی،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف پیر سید ایاز الحسن گیلانی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کااجتماع مرکزی جامع مسجد غوثیہ گلبرگ کالونی میں ہواجس میں سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی، سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر پیر سید طاہر رضا بخاری، زونل ٰایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفیٰ، مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی، علامہ قاری امان اللہ مہروی، علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی سمیت مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید