• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد مسجد سے 20 ہزار مالیت کا متفرق سامان چوری کرکے فرار ہو گئے، بدھلہ سنت میں نامعلوم افراد ذوالفقار کے گھر سے 30 ہزار مالیت کی موٹر چوری کرکے لے گئے، مویشی منڈی سے ارشد کا موٹرسائیکل رکشہ چوری ہو گیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں مسلح افراد نے مجید سے 40 ہزار روپے لوٹ لیے جب کہ اسی علاقہ میں وقاص کے ڈیری فارم سے گندم چوری ہوگئی،سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں شکور کے رقبہ سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا پیٹر انجن چوری کرلیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ امیر آباد میں شہباز کے گھر سے ایک لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مسلح افراد نے زاہد سے نقدی و موٹرسائیکل چھین لیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں مسلح افراد کامران کیدکان میں داخل ہو کرسوا لاکھ روپے اور 3موبائلفون لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد ساجد کے رقبے سے ایک لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہتھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد اللہ رکھا کے گھر سے 3 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ملتان سے مزید