• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پردوستی لگاکر لوٹنے والا ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

کاہنہ،لاہور(نامہ نگار ،کرائم رپورٹر ) سواآصل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو عابدزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا، ،ملزم سوشل میڈیا پردوستی کرکے لوگوں کوکسی جگہ بلاتےاور انہیں لوٹ کراغواکرلیتے۔ ملزمان کی گاڑی سےایک مغوی بھی بر آمدکرلیاگیا۔ پولیس ناکہ لگاکر گاڑیاں چیک کررہی تھی کہ ایک مشکوک گاڑی کوروکاتو ڈرائیو نے گاڑی بھگااور اسمیں بیٹھے ڈاکووں نےپولیس پر فائرنگ کردی ،گاڑی روکنے پرڈاکوؤں نے دوڑ لگادی ، فائرنگ سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں پکڑاگیا، کار سے پاک پتن کا بابر بر آمد ہواجس نے بتایاکہ ملزمان نے فیس بک پردوستی کرکےاسےکاہنہ بلاکر موٹر سائیکل ،موبائل فون اوررقم چھین لی اور زبردستی اغواکرلیا۔ دوملز م نعیم وغیرہ فرار ہوگئے۔