لاہور ( جنرل رپورٹر ) صو بائی وزیرخواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر سرگودھا، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا، بھکر، میانوالی، خوشاب اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے آن لائن شرکت کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نےہدایت کی کہ جلوسوں کے مقررہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔