• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو فی کس 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا، سرکاری وکلا ٹھوس مواد پیش کرنے میں ناکام رہے ،نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت پر آئی جی سندھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ 525افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، محکمہ داخلہ نے ایم پی او جاری کیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگر پہلے یہ بتائیں گرفتار شدگان کے خلاف کیا مواد ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ آپ ہمیں سن تو لیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کر دیجیے گا، عدالت نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کردیا،علاوہ ازیں مذکورہ بنچ میں پی ٹی آئی کے فہد عاصم سمیت 4کارکنوں کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل محمد اقرار نے کہا کہ 2 کارکنوں کو میرپور خاص جبکہ 2کو سانگھڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان سے فیملی کی بھی ملاقات کرائی نہیں جارہی، عدالت نے فیملی سے ملزمان کی ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ میرپور خاص اور سانگھڑ کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید