• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی ،دہشت گردی اور شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی دہشت گردی اور شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کہا ہے اب بس آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو، وہ بھی اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ کسی رات شو میں اپنے گھناؤنے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے انہیں آزمائش میں ڈالا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اْن شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نیزخمی کئے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔
ملک بھر سے سے مزید