• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحوں کی پسندیدہ و مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا

وینس (نیوزڈیسک) اٹلی کے شہر وینس کی مشہور زمانہ نہر کا پانی اچانک سبز ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ وینس کی ’گرینڈ کینال‘ کا پانی اچانک سبز ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مئیر کا کہنا ہے کہ پانی سبز ہونے کی اطلاع سب سے پہلے علاقہ مکینوں نے دی تھی۔ پولیس کو پانی کے سبز ہونے کے بارے میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ماحولیات کے ماہرین نے بھی پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اور انہیں جانچا جا رہا ہے۔وینس کی ’ گرینڈ کینال ‘ کے سبز پانی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نہر کو سبز کرنے کی کارروائی ماحول کو تباہی سے بچانے کے لیے سرگرم کچھ گروپس کی جانب سے ہوسکتی ہے۔وینس کی نہر دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہرسال لاکھوں سیاح مختلف ملکوں سے اس نہر کی سیر کرنے آتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید