• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا کم سے کم ٹیکس رجیم کے تحت کمرشل امپورٹرز کی شرح میں اضافے پر غور

اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم (ایم ٹی آر) کے تحت کمرشل امپورٹرز کی شرح میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ ریونیو اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن (آر آر ایم سی) نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو سفارش کی ہے کہ تجارتی درآمد کنندگان فی الحال (بارہویں شیڈول کے حصوں تین اور دو کے تحت آنے والے سامان پر انحصار کرتے ہوئے)ساڑھے پانچ فیصد یا ساڑھے تین فیصد پر ایم ٹی آر کے تابع ہیں۔ یہ شرحیں (30 فیصد کی اوسط ٹیکس کی شرح پر) گیارہ سے اٹھارہ فیصد کے درمیان خالص منافع کے مارجن کی عکاسی کرتی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید