لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 36کروڑ افراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں،بر وقت تشخیص و علاج معالجے سے اس مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کیلئے ہر موسم ہی مشکل ہوتا ہے لیکن سردیاں بہت خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور غذائیں بہتری لاتی ہیں۔وہ جنرل ہسپتال میں آگاہی واک و سیمینار کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔