• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،صوبائی سیکرٹری صحت کے تبادلے سے متعلق احکامات معطل

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کے 22 مئی اور 23 مئی کے شماریات اسسٹنٹ سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے تبادلے سے متعلق احکامات معطل کرتے ہو ئے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوانے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے میونسپل کمیٹی سکول مظفرگڑھ کی ٹیچر انیقہ نورین کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے صوبائی سیکرٹری تعلیم ( سکول ایجوکیشن) پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر پیٹیشنر کو ایس آئی ایس کوڈ کے اجرا کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں حائل رکاوٹ دور ہوسکے، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے مہر اعجاز حسین سابق چیئرمین یونین کونسل قصبہ گجرات کے بیٹے انجینئر مزمل اعجاز کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے سے متعلق احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید