• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی ہوس کے لئے قومی سلامتی کو داؤپر لگایا جا رہا ہے، عبدالسبحان خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں سابق گورنر، سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور سابق صوبائی وزرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے کردار سے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ خدمت کے جذبہ سے سرشار میاں محمد نواز شریف ملک کے سب سے زیادہ مقبول و ہر دلعزیز سیاستدان ہیں جبکہ9مئی کے ملک دشمنی عوام دشمنی اقدامات سے واضح ہو گیا ہے کہ عمران نیازی سیاستدان نہیں بلکہ خود بھی دہشت گرد ہیں اور دہشت گردوں کے سرپرست بھی ہیں۔ اقتدار کی ہوس کے لئے قومی سلامتی کو دائو پر لگایا جا رہا ہے ریاست کی رٹ چیلنج کی جا رہی ہے اور آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اقتدار سے محرومی پر امریکی سازش کا ڈرامہ رچایا گیا لیکن اب امریکہ کو تابعداری او ر وفاداری کا یقینی بھی دلایا جارہا ہے عمران کو اقتدار میں لانے کے لئے امریکہ کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت بھی دی جا رہی ہے جبکہ امریکہ کی طرف سے مداخلت شروع بھی کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید