• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کیساتھ مزید نہیں چل سکتے،شاہد بلال آفریدی

پشاور (لیڈی رپورٹر)تحصیل چئیرمین ٹی ایس ڈی سب ڈویژن درہ کوہاٹ شاہد بلال آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 9مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کیساتھ مزید نہیں چل سکتے پشاور پریس کلب میں شاہد بلال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھاجو کہ ضم شدہ اضلاع میں پہلے بلدیاتی ا نتخابات تھے جبکہ آزاد حیثیت سے میں نے سب ڈویژن درہ کی تحصیل چیئر مین کی نشست جیت لی تھی تاہم چیئر مین منتخب ہو کر مشران کے مشورے سے علاقے کی بہتر مستقبل کی خاطر پی ٹی آئی میں شمولیت کر لی تھی انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو 9 مئی کے واقعات رونما ہوئے جس میں قومی اثاثے جلائے گئے۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے ملک پاکستان مقدم ہے۔ اور اس کے بعد پارٹی اور اس کی سیاست ہے۔ کیونکہ جب پاکستان ہوگا تو ہم ہونگے لہذا میں پی ٹی ائی کیساتھ مزید نہیں چل سکتا اور پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں جبکہ پارٹی کے عہدے سنئیر نائب صدر ضلع کو ہاٹ استعفی کااعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا میں آزاد حیثیت سے ملک اور حلقے کے عوام کی خدمت کرتا رہونگا۔
پشاور سے مزید