• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا نے حکومت کو 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کر دیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) خیبر پختونخوا نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کر دیا ہے۔ ایپکا کے جنرل منیر خان مہمند کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے چارٹر آف ڈیمانڈز میں پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام روکنا،پنشن کے یکم جولائی 2022 سے قبل طریقہ کار کی بحالی، ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کی بجائے 25 سالہ سروس مقرر کرنا، کنونس الائونس، میڈیکل الائونس اور ہائوس رینٹ الائونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ، ہائوس پر سیلنگ کا خاتمہ،پروموشن کے پرانے طریقہ کار کی بجائے نیا نظام ٹائم سکیل رائج کرنا ہے۔ ٹائم سکیل نظام کے تحت ایک کیڈر سے بالا کیڈر میں ترقی دینا، سرکاری ملازمین کے لئے ایمپلائز سن کوٹہ 50 فیصد مقرر کرنا، ملحقہ محکمہ جات کے ملازمین کو سول سیکرٹریٹ کے طرز پر پی ایم ایس میں کوٹہ دینا، تمام ملازمین کو بلا تفریق ٹوٹیلٹی الائونس دینا، محکمہ ہائے خوراک، صحت، عدلیہ اور دیگر محکموں کے سروس رولز اور سروس سٹرکچر کی منظوری، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کا محکمہ صنعت میں انضمام وواپس لینا اور پریس کی سابق حیثیت بحال کرنا، ضلع مالاکنڈ میں فائر ووڈ الائونس کا اجراء، بینولنٹ فنڈ کی ری سٹرکچرنگ کر کے ملحقہ محکمہ جات کی نمائندہ تنظیم ایپکا کو نمائندگی دینا، تعلیمی قابلیت پر اضافی انکریمنٹ اور جملہ ملازمین کو کمپیوٹر الائونس دینا، محکمہ صحت کے منسٹریل سٹاف اور کلاس فور ملامین کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس دینا، ٹی اے ڈی اے ریٹس موجود مہنگائی کے تناسب سے بڑھانا، پنشن کا طریقہ کار آسان بناکر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ریٹائرمنٹ کے ایک مہینے کے اندر تمام واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا شامل ہیں۔
پشاور سے مزید