• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر ) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ژوب کے زیر اہتمام ظریف شہیدکی 55 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے قبر پر حاضری دی گئی اور تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس سے پشتونخوا ایس او کی زونل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ایمل ساروان ، پشتونخوا میپ کی ضلعی ایگزیکٹو میروائس خان ،شمس افغان ،عرفان خان اور افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظریف شہید زمانہ طالبعلمی سے ہی ورور پشتون کے فعال رکن بنے یہ وہ دور تھا جب ملک پر ایوبی مارشلاء مسلط تھی اور ملک کی محکوم اقوام اور عوام ہر قسم کے جمہوری، سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے محروم تھے۔ ظریف شہید کی خوش قسمتی تھی کہ ان کو مولوی رحمت اللہ مندوخیل ، بابا ئے افغان عبدالرحیم مندوخیل ، سائیں کمال خان شیرانی اور محمد جان لالا جیسے عظیم رہنماوں کی صحبت اور رہنمائی نصیب ہوئی اور ان سیاسی اکابرین کی جدوجہد سے متاثر ہو کر انہوں نے پشتون طلباء کو متحد کرنے میں کردار ادا کرنا شروع کیا۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو ازسرنو سیاسی اور سائنسی بنیادوں پر منظم کرکے قومی غلامی سے نجات، اپنے وسائل پر کنٹرول ، دہشتگردی کے خاتمےاور تعلیمی ترقی کرکے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید