• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ئاقوام متحدہ کا امن مشن‘ پاک فوج کا کردار ہراول دستے کا رہا‘ سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ (پ ر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اقوام متحدہ کے یوم امن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا کرتی ہے۔ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ فنی و جری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ، اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ عالمی امن کے قیام میں بھی پاک افواج نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے امن مشنز کے ذریعے دنیا میں مختلف ممالک میں قیام امن کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور پاک فوج کے جوانوں نے خون کانذرانہ دے کرنام روشن کیا ۔پاکستان عالمی امن کیلئے سب سے زیادہ فوج تعینات کرنے والے ممالک میں شامل ہے جو پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم کے لئے یقینی طور پربڑے اعزاز کی بات ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت دنیا میں قیام امن کے لئے جہاں فوج کی ضرورت پڑی پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ29 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا یوم امن بھرپور انداز میںمنایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت دنیا بھر میں تقریبات منعقد کی گئیںجن میں عالمی امن کے لئے پاکستانی فوج کے کردار کو بے حد سراہا گیا اور پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیاجو ایک اعزاز ہے۔ پاکستانی امن مشنز انسانیت کی خدمت، فروغ امن اور استحکام کیلئے پیش پیش رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر نے دنیا میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید