• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاسیف فوڈ زون کاافتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹر)محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نےبحریہ ٹاؤن میں سیف فوڈ زون کا افتتاح کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز سردار آصف علی نے سیف فوڈ زون کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنزسردار آصف علی ڈوگرنے کہا پنجاب بھر میں 3 ہزار سیف فوڈ زون بنائے جائیں گے۔ پنجاب بھر کی تمام گیٹڈ سوسائٹیز اور ٹاؤنز میں سیف فوڈ زون بنائے جائیں گے۔