• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی ناقابل تسخیر، مسلسل 24 ویں بار قومی گیمز جیت لئے، مقابلے رنگا رنگ تقریب میں ختم

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)34 ویں قومی گیمز رنگا رنگ تقریب میں منگل کو کوئٹہ میں ختم ہوگئے۔ ناقابل تسخیر پاکستان آرمی نے مسلسل 24ویں بار ٹرافی اپنے نام کی، آرمی نے 189 گولڈ 126سلور اور63 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر378 میڈلز حاصل کئے۔ سندھ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ سندھ نے 4گولڈ 16سلور22 کانسی کے تمغے حاصل کئے اور صوبائی دستوں میں اپنی سبقت قائم کی جبکہ سندھ کا دستہ پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس سے بھی آگے رہا۔اختتامی تقریب میں بلوچی چاپ سمیت رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ صدر مملکت عارف حسین علوی نے انعامات تقسیم کئے، اگلے قومی گیمز2025 میں ہوں گے، سندھ میزبانی کرےگا۔ منگل کو کوئٹہ میں 34ویں قومی گیمز کی اختتامی تقریب میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ اولمپکس کے حکام مقابلے فروری مارچ میں کرانے کے خواہش مند ہیں۔ امکان ہے کہ کراچی، حیدرآباد، بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں بھی کچھ ایونٹس کرائے جائیں گے۔ دریں اثنا قومی گیمز میں اسٹار ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے شدید ذہنی دباؤ کے باوجود گولڈمیڈل جیت کر حکام کو منہ توڑ جواب دے دیا۔