• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیخلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا، ملک رؤف اعوان

پشاور(جنگ نیوز) منشیات کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا رؤف فاؤنڈیشن صوبے سے ہی نہیں ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیگی اقراء یونیورسٹی پشاور میں منشیات کیخلاف آگاہی مہم سیمینار رؤف فاؤنڈیشن کے صدر ملک رؤف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رؤف فاؤنڈیشن منشیات کیخلاف آگاہی مہم کامیابی سے چلا رہی ہے اور اب تک اس میں کافی کامیابی ملی ہے ہم نے سینکڑوں لوگوں کا علاج کرواکے ان کو منشیات کی لعنت سے بچایا اور انہیں خوشحالی زندگی کی طرف گامزن کیا منشیات کی لعنت زیادہ تر ہمارے نوجوانوں میں ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم کوشاں ہیں اس حوالے سے رؤف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کئی منشیات سنٹر ہیں جس میں بالکل فری منشیات کے عادی افرا کا علاج کیا جاتا ہے اور انہیں ایک مفید شہری بنایا جاتا ہے۔ سیمینار سے ڈائریکٹرایڈمن نارکارٹکس یوسف کریم،اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہ جہان، پروفیسر یاسر خورشید، ڈائریکٹر نارکاٹکس آفتاب الدین، سید نوید بادشاہ، ودود الحق، سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر اسرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رؤف فاؤنڈیشن کی منشیات کے خلاف کارکردگی قابل ستائش ہے انہوں نے جس طرح منشیات کے خلاف آگاہی کامیابی سے شروع کی وہ قابل ستائش ہے ہمیں اپنے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے ہر طرح کا رؤف فاؤنڈیشن کو تعاون کا یقین دلاتے ہیں ہم منشیات کے خلاف رؤف فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں کیونکہ منشیات کی لعنت ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ختم کررہی ہے نوجوان ہمارے پاکستان کا مستقبل ہیں اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہم رؤف فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں۔
پشاور سے مزید