• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر نے انکاری والدین کو پولیو کے قطر ے پلانےپرآمادہ کر لیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)سسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے تہکال بالا میں انکاری والدین کو پولیو کے قطر ے پلانے کیلئے آمادہ کرلیا ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کو اطلاع ملی کہ تہکال بالا میں کچھ والدین بچوں کو پولیو کے قطر ے نہیں پلارہے ہیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے مقامی پولیس کے ہمراہ تہکال بالامیں بچوں کے والدین سے ملاقات کیں اور انکو پولیو کے قطر وں کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور انکے خدشات دور کئے۔جس پر والدین آمادہ ہوگئے اور اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے اپنی زیر نگرانی انکاری والدین کے بچوں کو پولیو کے قطر پلائیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ والدین نے اپنے بچوں کو پانچ سال کی عمر تک پولیو کے قطر ے بروقت پلائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکے۔
پشاور سے مزید