• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال ٹو کے ممکنہ افتتاح کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان نوجوان تحریک نے نشتر ہسپتال ٹومیں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بھرتی کے بغیر یکم جون کو ہونے والے ممکنہ افتتاح کے خلاف احتجاج کیا، ایمن آباد پل سوتری وٹ پر ہونے والے احتجاج میں مہر مظہر عباس کات، عاشق خان بلوچ، حاجی طاہر بلوچ، ملک اظہر، ساجد بھٹی ،علی رضا سمیت دیگر نوجوانوں نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے نشتر ٹو انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری بغیر عملے کی بھرتی کے نشتر ٹو کے یکم جون کو ہونے والے ممکنہ افتتاح کو منسوخ کریں۔
ملتان سے مزید