• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایک سال کے بچے کی 9 گھنٹے گاڑی میں بند رہنے سے موت

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں خاتون ایک سال کا بچہ گاڑی میں بھول گئی جس کی 9 گھنٹے گاڑی میں بند رہنے کے باعث موت ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے اسپتال میں خاتون ملازمت کے لیے صبح 8 بجے پہنچی اور وہ ایک سال کے بچے کو گاڑی میں ہی بھول گئی۔

رپورٹس کے مطابق شفٹ ختم کرنے کے بعد شام 5 بجے خاتون نے بچے کو گاڑی میں مردہ حالت میں پایا، جسے فوری طور پر اسی اسپتال کے اندر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون بچے کی ماں نہیں تھی بلکہ اس کی دیکھ بھال اور پرورش کر رہی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں درجہ حرارت 70 سے 75 ڈگری تھا جبکہ گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 110 ڈگری کے قریب تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےخاتون اور بچے کے اہلخانہ پولیس سے تعاون کر رہے ہیں اور فی الحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید