• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچ ولاز میں گھر سے 71 لاکھ کے طلائی، نقدی اور دیگر سامان چوری

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگرقیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کےعلاقے بچ ولاز میں نامعلوم ملزمان نے افضل کے گھر سے 71 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمران کی موبائل کی دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چوری کر لی، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے سلیم اللہ کا ایک لاکھ 69 ہزار روپے مالیت کا فون چوری کرلیا، تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اخلاق احمد کی موٹر سائیکل چوری کر لی، تھانہ صدرکے علاقے شہزاد اور تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے غلام شبیر سے ڈاکوؤں نے2موٹر سائیکل موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی،تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکو نے ادریس سے موبائل فون چھین لیا جبکہ چوری کی دیگر11 مختلف وارداتوں میں شہری 6 موبائل فون جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید