ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب رانا افضل ناصر خان نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی,ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب، ایم ایس سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عبدالرحمنٰ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ،سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ نے ہسپتال میں ادویات اورڈاکٹرز کی حاضری کو بھی چیک کیا اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے تعمیری کام کا جائزہ لیا اور وہاں کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ نے کارڈیالوجی ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔