• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراء اور3لڑکیوں سے زیادتی، خاتون سے کوشش

لاہور(کرائم رپورٹرسے ) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے ایک خواجہ سراءاور تین خواتین سے زیادتی کی ۔ رائیونڈ میں خواجہ سراءعدنان عرف انمول گھر میں اکیلا تھا ملزمان رانا عباس، بلال اسکے گھرنشے کی حالت میں گئے اوراجتماعی زیادتی کی ۔ ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈرائیورمرتضی نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی ۔ ہربنس پورہ میں علی حسین نے 13سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔جبکہ شالیمار کے علاقے میں ملزم راشد اپنے دوست زبیر کے گھر گیا اسکی بیوی کواکیلے پاکر زیادتی کی کوشش کی، شورکرنے پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
لاہور سے مزید