• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تمباکونوشی سے آگاہی کیلئے واک

لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے انسدادِ تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے آگاہی واک کی قیادت کی۔ وائس پرنسپل سمز پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر دُر محمد، پروفیسر سلمان ایاز، پروفیسر تحریم فاطمہ، پروفیسر تحسین عبید، پروفیسر سمیرہ بخاری، پروفیسر آفشاں شاہد، پروفیسر امبرین سمیت سمز فیکلٹی اور طلباء کی واک میں شرکت کی ۔
لاہور سے مزید