بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے صوبے یُنان میں ایک مسجد کے گنبد اور مینار کو جزوی طور پر شہید کردیا جس پر مسلم برادری میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قصبے ناگو کی ایک تاریخی مسجد کے زیر تعمیر مینار اور گنبد کو غیر قانونی قرار دےکر شہید کردیا گیا جس پر مسلم برادری نے شدید احتجاج کیا۔ 1370میں تعمیر کی گئی اس مسجد کے حال ہی میں زیر تعمیر گنبد اور مینار کو مسمار کرنے کا حکم مقامی عدالت نے 2020میں دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تاریخی مسجد کی تزین و آرائش میں ایک گنبد اور مینار کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔دو سال تک مسجد انتظامیہ عدالتی جنگ لڑتی رہے تاہم اب مسجد کے گنبد اور مینار کو مسمار کردیا گیا جس پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر برسائے۔ جھڑپ میں 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔