• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی وی سی پیداواری صلاحیت میں توسیع، سالانہ پیداوار 295,000 ٹن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنی پی وی سی صلاحیت کو توسیع دے کے 295,000ٹن سالانہ کردیا ہے جس سے مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پی وی سی کی مصنوعات برآمد بھی کی جاسکتی ہیں۔ملک میں پی وی سی کی مقامی پیداوار میں اضافے اور پی وی سی سے تیارکردہ مصنوعات کے اضافی حجم کی برآمدات کے ذریعے پاکستان سالانہ 300ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل کرسکتا ہے۔