• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری پر اعتراضات دور کئے جائیں، خالد مقبول کا احسن اقبال کو خط

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سندھ میں ہونے والی مردم شماری پر خط لکھا ہے،خط کی نقل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی ارسال کی گئی ہے۔خط میں درست مردم شماری کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں اور خاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں مردم شماری پر موجود اعتراضات کو دور کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری میں دانستہ بے ضابطگیاں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید