• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی بل، سندھ حکومت کا یہ متوقع فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے پر میئرز ڈپٹی میئرز چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے عہدوں میں توسیع کے متوقع فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے آئندہ بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی شاطرانہ سازش قرار د یتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا یہ متوقع فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے اور آئین و قانون کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، سندھ حکومت پر واضح کیا کہ شہری سندھ کو مزید غلام بنائے رکھنے کی تمام تر سازشوں کے درمیان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی اور سندھ حکومت یہ بھول جائے کہ وہ شہری سندھ کو کسی وڈیرے کی اوطاق بنا سکتی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے ہی حلقوں کی زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں بچے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے غیر قانونی تسلط اور غاصبانہ قبضے کو طوالت دینے کے لئے قانون کو گھر کی باندی بنا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید